اسلا م آباد: اقلتیوں کے قومی دن پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغا م میں کہاہے کہ ہماری اقلیتی برادریاں پاکستانی قومیت کا بنیادی حصہ ہیں۔
آزادی کی جد وجہد سے لے کر آج تک پاکستانی اقلیتوں نے ملک کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ بین المذہبی ہم آہنگی ہماری قومی شناخت کی واضح خصوصیت ہے۔
وزیراعظم کامزید کہناہے کہ اقلیتوں کے قومی دن پر وہ قوم کی تعمیر میں غیر مسلم پاکستانیوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اقلتیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کے مستقل اور غیر متزلزل عزم کی بھی یقین دلاتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہماری توجہ قائد اعظم کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی اس تاریخی تقریر کی جانب مبذول کرتا ہے، جس میں بانی پاکستان نے نئی ریاستِ کے شہریوں کے لیے اصول مرتب کیے تھے۔