فخر پاکستان   اولمپک ہیرو ارشد ندیم پاکستان پہنچ گئے،والہانہ استقبال, ایئرپورٹ ’’ارشد ندیم زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا

فخر پاکستان   اولمپک ہیرو ارشد ندیم پاکستان پہنچ گئے،والہانہ استقبال, ایئرپورٹ ’’ارشد ندیم زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا

لاہور:پیرس اولپکس میں تاریخ رقم کرنے والےگولڈ میڈلیسٹ ارشد  ندیم  وطن واپس پہنچ گئے ۔

عوام کی بڑی   تعداد نے اولمپک ہیرو کا  والہانہ استقبال  کیا۔ 

ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سٹیٹ لاؤنج میں موجود ارشد ندیم کے والد نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنائے، خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور دیگر نے بھی ارشد ندیم کو ہار پہنائے۔

بیٹے کے استقبال کے دوران والد جذباتی ہوگئے جبکہ خود ارشد ندیم کی آنکھیں بھی پُرنم دکھائی دیں، اس موقع پر ارشد ندیم کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے قوم کا مان رکھ لیا، میں تو ایک مزدورہوں، اللہ کا کرم ہوگیا۔

ارشد ندیم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کا سمندر امڈ آیا، ارشد ندیم کے آبائی شہر میاں چنوں سے بھی اہلخانہ، عزیز واقارب اور مداح بڑی تعداد میں لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

فخر پاکستان ارشد ندیم کے چاہنے والوں نے اپنے ہیرو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے، ایئرپورٹ ’’ارشد ندیم زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا،شہریوں نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر اٹھایا۔

ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر مداحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس پر سوار کیا گیا، ارشد ندیم نے بس پر سوار ہو کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ہاتھ اُٹھا کر عوام کے نعروں اور محبتوں کا جواب دیا، اس موقع پر پرستار بس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔

خیال رہے کہ  صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز  دینے کی ہدایت کی تھی ۔

صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ عطا کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ۔ صدر  ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں