اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ہم اتحادی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں کھل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہیے۔اتحادیوں کو دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے راجہ ریاض کو کل دوبارہ دعوت دوں گا۔ افسوس، آج صدر نے مجھے خط لکھ دیا، صدر مملکت نے کہا کل رات 12 بجے تک مجھے نام بھیج دیں، کیا صدرمملکت لاعلم تھے؟، شاید صدر صاحب نے خط لکھنے سے پہلے آئین نہیں پڑھا۔کیا صدر مملکت لا علم ہیں ؟انہوں نے خط لکھنے سے پہلے آئین نہیں پڑھا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ابھی نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا وقت موجود ہے ۔صدر کے سیکرٹری نے خط پر اب میرے سیکرٹری سے معذرت کر لی ہے ۔الیکشن میں ہم اتحادیوں کو کھل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا ہو گی ۔9 مئی کے بعد مکروہ چہرے سامنے آئے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے معاشرے کی رگوں میں زہر گھولا۔دوسروں کو چور چور کہنے والے خود گھڑی چوری پر پکڑے گئے ۔امریکی سائفر کا معاملہ شرمناک تھا،سائفر کے تانے بانے یہیں بنے گئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی ایک بہت بڑا چیلنج تھا، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی ہوئی، ہمارے سامنے پہاڑ جیسے مسائل تھے، حکومتی اتحاد نے بے پناہ تکالیف کے باوجود تمام مراحل طے کیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شب و روز محنت سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدہ نہ ہوتا تو دوا اور دودھ کیلئے قطاریں لگی ہوتیں۔