لاہور:ق لیگ کے رہنما چودھری محمد سرور کاکہنا ہےکہ الیکشن کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ مسلم لیگ ( ق ) کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، الیکشن کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کوریلیف نہیں دیا ، جس ملک میں شرح سود 22 فیصد ہو وہاں کاروباری افراد کیسے گزارا کریں گے، میں نے کہا تھا آئی ایم ایف کے3 ارب ڈالر کی بجائے اوورسیز کمیونٹی پرتوجہ دی جائے۔
ہمارا ملک سب سے زیادہ موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے، پچھلے سال سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ50 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لئے ہماری پارٹی سے کسی نے مشاورت نہیں کی، الیکشن کب ہو نگے کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، غیر یقینی صورتحال ہے۔
پی ڈی ایم کے وزرا کوبھی نہیں پتا کیا ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا استعفی ہر وقت میری جیب میں ہوتا ہے مگر اس دفعہ میں گھبرا گیا ہوں۔