اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں نگران وزیراعظم کامعاملہ کل تک حل کرلیاجائے گا۔نگران وزیراعظم کے تقررکیلئے8دن کاوقت ہے۔صدرمملکت کوکس بات کی جلدی ہے؟
وزیراعظم شہبازشریف نے صحافیوں سے الوداعی ملاقات میں کہا کہ صدرمملکت نگران وزیراعظم کیلئےجلدی نہ کریں ۔آئین پڑھیں۔ نواز شریف واپس آ رہے ہیں اور قانون کا سامنا کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نواز شریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہامیرےلیے16ماہ کی حکومت مشکل ترین وقت تھا،تحریک انصاف کے چیئرمین اپنی پالیسیوں کی وجہ سےاب تنہائی کاشکارہیں۔عمران خان نے دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے۔