پشاور:خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ رخصت، گورنر غلام علی نے استعفوں کی سمری پر دستخط کر دیئے ۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو نگران وزیراعلیٰ نے 25 اراکین کے استعفوں کی سمری ارسال کی تھی۔
ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ سے فارغ ہونے والے ارکان میں 15 وزراء،4 مشیر اور 6 معاونین شامل ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورت شروع کردی ہے۔
فارغ ہونے والے چند وزرا کو نئی کابینہ میں دوبارہ ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔ مستعفی ہونے والے وزرا پر سیاسی وابستگی کا الزام تھا۔