رشوت دو گے تو ملزم پکڑ یں گے: انوسٹی گیشن پولیس پر شہری کا الزام 

رشوت دو گے تو ملزم پکڑ یں گے: انوسٹی گیشن پولیس پر شہری کا الزام 
سورس: File

لاہور:   انوسٹی گیشن پولیس  ٹاؤن  شپ پر شہری کا الزام  لگایا کہ پولیس نے اس سے کہا رشوت دو گے تو ہم ملزم گرفتار کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ میں ایک ماہ قبل گیارہ لاکھ کے بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزمان حسیب ، وسیم ،عبیر نے حسن رضا نامی شہری سے فراڈ کیا تھا۔ 

شہری حسن رضا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں بیان تھا کہ ملزمان نے حسن رضا سے کرایے پر گاڑیاں حاصل کی اور کرایہ نہیں دیا تھا۔ 

نیو نیوز کے مطابق مدعی  حسن رضانے انویسٹیگیشن پولیس ٹاؤن شپ پر الزام لگایا کہ انہوں نے کہا ہے رشوت دو گے تو ہی ہم ملزم کو گرفتار کریں گے، شہری نے مزید الزام لگایا کہ پولیس نے دو ہزار رشوت وصول کی مگر ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔

مدعی حسن رضا نے کہا کہ ملزمان کی نشاہدہی کی گئی مگر پولیس نے ریڈ نا کی اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔ حسن رضا نے کہا کہ آئی جی پورٹل پر شکایت درج کی مگر کوئی عمل نا ہوسکا۔

مصنف کے بارے میں