روس کا لونا 25 مشن چاند پر روانہ

10:58 AM, 11 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس نے 47 سالوں میں ملک کا پہلا قمری لینڈر لونا 25 کو کامیابی کے ساتھ  چاند کے سفر پر روانہ کر دیا۔

روسی خلائی ایجنسی راسکوسموس کے مطابق لونا-25 پانچ روز میں چاند تک پہنچےگا اور پھر چاند کے مدار میں 5 سے 7 روز گزارنے کے بعد چاند کی سطح پر اترے گا۔

بھارت کا چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا اور لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور پھر 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا اور  23 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں اترنےکی کوشش کرےگا۔

اگر چندریان 3 مشن قطب جنوبی میں اترنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو بھارت چاند کے قطب جنوبی میں مشن اتارنے والا پہلا ملک بن جائےگا تاہم اگر روس کا لونا-25 اپنے پروگرام کے مطابق چاندکی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوگیا تو وہ قطب جنوبی میں اترنےکی دوڑ میں بھارت کو شکست بھی دے سکتا ہے۔

لونا 25 اور ہندوستان کا چندریان 3 مشن دونوں کے 23 اگست کو قمری جنوبی قطب پر اترنے کی توقع ہے، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سا ملک سب سے پہلے اترے گا۔

مزیدخبریں