ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیس: محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا

10:14 AM, 11 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ  ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ  کچھ دیربعدسنایا جائے گا۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اورجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل  تین رکنی خصوصی بینچ فیصلہ  سنائے گا۔

سپریم کورٹ نے 19 جون تمام فریقین کو سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد 26 مئی کو صدر مملکت نے  سپریم کورٹ  ری ویو آف ججمنٹ  ایکٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کا اطلاق 29 مئی سے ہو ا۔

درخواست گزاروں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کےخلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔  اٹارنی جنرل نے درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی تھی، درخواست گزارپی ٹی آئی نے اس قانون سازی کے لیے آئینی ترمیم لازم قرار دینے کا مدعا پیش کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر 6 سماعتیں کرنے کو بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں