ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سےہلاکتوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی،  ایک ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس

ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سےہلاکتوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی،  ایک ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس
سورس: File

ہوائی:  ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہزاروں افراد  بے گھر  اور 1000 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

گورنر جوش گرین نے کہا کہ آتش فشاں جس نے لاہینا کے زیادہ تر حصے کو دھواں دار کھنڈرات میں تبدیل کر دیا، ریاست کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے،اس نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا اور 1000 عمارتیں زمین بوس کر دیں۔

مسٹر گرین نے مزید کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے جاری رہنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ہوائی حکام ے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، اور لاہینا کے تفریحی قصبے میں اس قدر  تباہی پھیل گئی ہے جس کی تعمیر نو میں کئی سال اور اربوں ڈالر لگیں گے۔ 

 حکام کا کہنا ہے کہ  بگ آئی لینڈ پر 1961 کے سونامی کے نتیجے میں 61 افراد کی ہلاکت کے بعد سے یہ ریاست کی سب سے مہلک قدرتی آفت بن جائے گی۔

مصنف کے بارے میں