لاہور: امریکہ کے قونصل جنرل ولیم میکانو لے نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔