کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ مدرسے میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے نامور عالم دین اور افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے۔
طالبان حکام نے شیخ رحیم حقانی کی موت افغانستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا اور وہ پہلے کسی حملے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوا ہو گا۔
طالبان حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی حتمی تعداد کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا جبکہ تاحال کسی بھی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی خودکش حملے میں جاں بحق
07:55 PM, 11 Aug, 2022