جنرل (ر) سجاد غنی کو چیئرمین واپڈا تعینات کئے جانے کا امکان

جنرل (ر) سجاد غنی کو چیئرمین واپڈا تعینات کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل (ر) سجاد غنی کو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کا نیا چیئرمین تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کی تیاری مکمل کر لی ہے اور جنرل (ر) سجاد غنی کو واپڈا کا نیا چیئرمین تعینات کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، چیئرمین واپڈا کی تعیناتی پانچ سال کیلئے ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین واپڈا کیلئے سمری میں تین نام تجویز کئے گئے ہیں جس میں جنرل (ر) سجاد غنی کا نام پہلے نمبر پر ہے جبکہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی جا رہی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی سمری میں شمس الدین شیخ کا نام دوسرے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل کا نام تیسرے نمبر پر ہے اور کابینہ سے تین میں سے ایک نام منظور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے اور اب اس پر نئی تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں