پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کلیدی کردار ہے: وزیراعظم

11:44 AM, 11 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کلیدی کردار ہے ۔

اقلیتوں کے قومی دن پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے جبکہ آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی املاک کے تحفظ کو قانونی شکل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان اسباب کا خاتمہ کرنا ہے جو سماجی و مذہبی استحصال کا باعث بن سکتے ہیں ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ اقلیتی برادری باہمی اتفاق اور رواداری کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتی رہے ۔

ادھر ، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے نیشنل مینارٹی ڈے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہیں ۔ اسلام امن ، محبت ، برداشت ، اخوت اور رواداری کی تعلیم دیتا ہے ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قائدِاعظم کے وژن کے مطابق ملک میں برداشت ، رواداری اور بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

مزیدخبریں