لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 388 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 353 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 3.10 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔