لاہور: مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اپنے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ دلہے کے والدین لندن جانے کے لئے حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے بیٹے جنید کا سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سے 22 اگست کو نکاح ہو گا۔
I was in jail when my beloved mother passed away and now I won’t be able to share my son’s happiness, but, I will NOT make any request to this government for travel abroad. I leave the matter to Almighty Allah. https://t.co/hNXBSpa7yB
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
مریم نواز نے کہا کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے کے باعث بیٹے کے نکاح میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔ جب جیل میں تھی تب میری والدہ کا انتقال ہوا اور اب اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکوں گی۔
مریم نواز نے اعلان کیا کہ بیٹے کے نکاح میں شرکت کیلئے حکومت کو بیرون ملک جانے کی درخواست نہیں کروں گی اور میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔