آزادکشمیر کے ممکنہ صدر کا نام سامنے آگیا

07:37 PM, 11 Aug, 2021

اسلام آباد:آزاد کشمیر کے نئے ممکنہ صدر کا نام سامنے آگیا ،علی امین گنڈا پورنے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کے نام کی منظوری دے دی ہے ،انہوں نے کہا بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدارتی امیدوار ہوں گے ۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کے نئے صدر بنانے کی منظوری دیدی ہے،بیرسٹر سلطان محمود صدر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کل جمع کروائیں گے۔

واضح رہے آزاد جموں کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب سترہ اگست کو ہوگاجس کے بعد آزاد جموں وکشمیر کے نو منتخب صدر 24 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں