لندن : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی شادی طے پاگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیف الرحمان کی بیٹی اور مریم نوازکے بیٹے کی شادی طے ہوگئی ہے، عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح رواں ماہ کی بائیس تاریخ کو لندن میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں دلہے کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر)صفدر شرکت نہیں کریں گے۔ جبکہ دلہے کے والدین لندن جانے کے لئے حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔
نکاح کی تقریب لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی، نکاح کی تقریب کا دعوت نامہ مہمانوں کو بھیج دیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔
واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں، ن لیگ دور میں وہ احتساب بیورو کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔