راولپنڈی:وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا عالمی سیاست ہونے جا رہی ہے ملک میں ڈومیسٹک سیاست کی گنجائش نہیں ،پاکستان کی زمین پر نظر رکھنے والے جان لیں پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو گی ،اپنی سرزمین پر کسی کو مداخلت کرنے نہیں دینگے ،افغان جنگ میں دھکیلنے والوں کو پیغام دے چکے افغان جانیں اور افغانستان جانے۔لیکن خطے کی بدلتی صورتحال میں ملک میں دہشتگردی واقعات کا خطرہ ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا عمران خان لکی ہیں جو انہیں اتنی نا لائق اپوزیشن ملی ہے ،اپوزیشن کا جودل کرتا ہے کر لے ،موجود ہ اپوزیشن بالکل ٹھس ہے ،یہ لوگ خلا میں بھی لٹک جائیں ،عمران خان 5 سال پورے کرے گا ،انہوں نے کہا بلاول بھٹو عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، آپ اگلے بجٹ میں بھی عمران خان کو ہی پائیں گے ۔
خطے کی بدلتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان کیخلاف عالمی سیاست کا ماحول گرم ہے لیکن پاکستان ڈٹ کر مقابلہ کرے گا،پاکستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی اور اپنی سرزمین پر کسی کو مداخلت کرنے نہیں دیں گے ،پاکستان 96 فیصد افغان فینسنگ کر چکا ہے ،لیکن موجود ہ حالت کے پیش نظر ملک میں دہشتگردی واقعات کا خطرہ ہے ،افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے ،افغان جانیں اور افغانستان جانے ۔۔۔