بہاولپور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ کسانوں کی مدد کریں گے کیونکہ کسان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا جبکہ کسان کی پیدوار بڑھے گی تو ملک میں مہنگائی کم ہو گی اور غربت کا خاتمہ بھی ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں 84 لاکھ کسان ہیں اور یہ کسان ہمارے ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں جبکہ کسانوں کی مدد کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا۔ ملک میں طاقتور شوگر ملز والے ہیں اور شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو اصل قیمت نہیں دیتے تھے جبکہ طاقتور ملک میں بڑا نفع کما رہا تھا کیونکہ ملک میں طاقت کی حکمرانی رہی قانون کی نہیں لیکن ہماری حکومت نے قانون پاس کیا اور شوگر ملز مالکان کو اس چیز کا پاپند کیا ہے کہ مقررہ کردہ وقت میں کرشنگ کا سیزن شروع کیا جائے اور اس کے علاوہ گنے کی قیمت مقرر کی جس کی وجہ سے کسانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ کسانوں کی مدد کریں گے کیونکہ کسان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا جبکہ کسان کی پیدوار بڑھے گی تو ملک میں مہنگائی کم ہو گی اور غربت کا خاتمہ بھی ہو گا اس کے علاوہ درآمد کی گئی چیزیں پاکستان میں اگائی جا سکتی ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مدینہ کی ریاست کے اصول اپنائے اور انہوں نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور اس وقت چین دنیا کی سپر پاور بننے جا رہا ہے جبکہ بھارت میں غربت ہے کیونکہ وہاں چھوٹا سا طبقہ امیر ہو گیا۔