فرینکفرٹ:ٹرین ڈرائیوروں نے حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کردی ،ٹرین ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے نہ ہماری تنخواہیں بڑھائی جا رہی ہیں اور نہ ہمیں کسی قسم کی کوئی مراعات دی جا رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ٹرین ڈرائیورز نے ملک گیر احتجاج شروع کر دیا ،ڈرائیورز نے تنخواہیں بڑھانے اور مراعات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی قسم کا کوئی کورونا بونس نہیں ملا جس کی وجہ سے ہی ملک گیر احتجاج شروع کیا ہے ۔
واضح رہے ڈرائیوروں کے احتجاج کی وجہ سے جرمنی بھر میں ٹرین کا شیڈول متاثر ہو گیا اور کئی ٹرینیں رُک گئیں ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
مظاہرین نے اپنی تنخواہوں میں 3 اعشاریہ 3 فیصد اضافے اور 700 ڈالرز کورونا بونس کا مطالبہ کیا ہے ۔