اسلام اَباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں کا اجتماع ہے انہوں نے ماضی میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور آئندہ بھی کچھ نہیں کرینگے ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آج نواز شریف کو این آر او دے دیں ،ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس نہ مانگیں آج ہی پہلی فلائٹ سے نواز شریف واپس آ جائینگے ۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں کا اجتماع ہے اس میں م اور ش کی لڑائی چل رہی ہے ،کسی کو منتخب کرنے یا نہ کرنے کااختیار عوام کے ہاتھ میں ہے اور اس کا فیصلہ پاکستان کی قوم نے ہی کرنا ہے ،انہوں نے کہا قومی سلامتی کے مقابلے میں ذاتی سلامتی سامنے رکھنا ناممکن ہے ۔
واضح رہے پی ڈی ایم کی طرف سے ایک دفعہ پھر اہم بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں ملک کی مجموعی سیاسی وداخلی صورتحال اور معاشی ایشوز زیربحث لائے جارہے ہیں ،ا جلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل پر مشاورت کی جارہی ہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ پر بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
قائد ن لیگ نواز شریف اور مریم نواز بھی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں ۔