فلم کی شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے اداکار کی جان چلی گئی

04:00 PM, 11 Aug, 2021

ممبئی: بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن ہیرو کرنٹ  لگنے سے ہلاک ہوگیا۔کناڈا فلم " لوویورچو " کی شوٹنگ جاری تھی کہ اچانک بجلی کی تار میں کرنٹ آگیا ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے بیدادی میں فلم ’لوو یو رچو‘  کی شوٹنگ جاری تھی ۔فلم کا ایکشن سین شوٹ کیا جارہا تھا جس میں   35 سالہ اداکار ویوک نے بجلی کے تار پر چڑھ کر دوسری طرف جانا تھا ۔ 

 ویوک نے جمپ لگا کر بجلی کے تار کی طرف ہاتھ بڑھایا تو اس کو زوردار کرنٹ لگا جس کے بعد وہ زمین پر گرپڑے اور تڑپ کر جان دے دی ۔ واقعہ میں دوافراد زخمی بھی ہوئے تاہم ان کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔ 

فلم سٹاف ان کو لے کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔ 

 پولیس نے کرنٹ سے ہلاکت کے بعد تفتیش شروع کردی ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ونود کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں