نور مقدم قتل کیس کی فرانزک رپورٹ آگئی، چشم کشا انکشافا ت

03:57 PM, 11 Aug, 2021

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس  کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافا ت سامنے آگئے ،ملزم جعفر نے قتل سے پہلے نور مقدم کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ میں جعفر کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے ۔

نورمقدم قتل کیس میں بالآخر انتہائی اہم انکشاف سامنے آگیا ،ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے فنگرپرنٹس بھی آلہ قتل سے میچ کر گئے، پولیس کو موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا  ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے میچ کر گیا  ہے۔

نور مقدم قتل کیس میں لاہور فرانزک لیب کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے نورمقدم کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،اور تشدد بھی کرتا رہا ،رپورٹ میں ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا ہے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی ميں نظرآنيوالا شخص ملزم ظاہرجعفراورمقتولہ نورمقدم ہی ہيں،گذشتہ روز وزارت داخلہ نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے تھے ، ملزمان میں ظاہر جعفر، والدذاکرجعفر، والدہ عصمت ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3ملازمین شامل ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مقتولہ کی موت دماغ کو آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ہوئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات بھی پائے گئے، ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کیا، جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی تھی کہ جرم کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جبکہ دماغی طور پر بھی وہ بالکل صحت مند ہے۔

مزیدخبریں