لاہور: پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق لاہور سمیت پورے پنجاب میں ہو گا۔
حکومت پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق بزرگ، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔
قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے محرم الحرام کے موقع پر جلسے جلوسوں اور مجالس سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ ہر طرح کے اجتماعات میں کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے، ماسک کے استعمال کیساتھ ساتھ سماجی فاصلے کی پابندی پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔