سعودی عرب میں کرپشن پر وزراء اور سرکاری افسران سمیت 200 افراد گرفتار

02:36 PM, 11 Aug, 2021

ریاض : سعودی عرب میں کرپشن پر 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،کرپشن کے الزامات کے تحت 460 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات میں 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ 

نیشنل اینٹی کرپشن کمشن کا کہنا ہے کہ 460 افراد کے خلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی گئی تھیں ۔ 

حکام کے مطابق کرپشن کے الزامات پر گرفتار ہونے والے 207 افراد میں درجن بھر وزراء بھی شامل ہیں ۔ جبکہ کرپشن کے الزامات میں جن افراد کی تحقیقات کی گئی ہیں ان میں سرکاری افسران اور بااثر شہری بھی شامل ہیں ۔ 

حکام نے گرفتار وزرا کے نام نہیں بتائے اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کو گرفتار کب کیا گیا تھا ۔ 

 سعودی پرنس محمد بن سلمان نے کرپشن کے خلاف قائم کمشن کو وسیع تحقیقات کے اختیارات دے رکھے ہیں ۔ 

 واضح رہے کہ سعودی عرب میں سال 2017 سے کرپشن کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ چل رہا ہے۔حکام کو شکایات ملی تھیں کہ پبلک فنڈ کو کرپشن کے ذریعے ہڑپ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ بااختیار افسران  عوام کا پیسہ  اپنی مرضی سے  خرچ کررہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں