بھارت کی تین ٹاپ اداکاراؤں کو ایک ہی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا

02:05 PM, 11 Aug, 2021

ممبئی : بھارتی فلم لورز کے لئے خوشخبری ، قطرینہ کیف ، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کو ایک ہی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں  بڑی اداکارائیں نئی فلم " جی لے ذرا " میں نظر آئیں گی ۔ 

بھارتی فلمی حلقوں میں اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے کہ بالی وڈ کی تین بڑی اداکارائیں ایک فلم میں کام کرنے پر آمادہ کیسے ہوگئیں ۔ کیونکہ ماضی میں تینوں اداکارؤں کے آپس میں کئی ایشوز رہ چکے ہیں ۔

پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ یہ فلم ہماری دوستی کا جشن ہے ۔ 

نئی فلم " جی لے ذرا " کا پراجیکٹ فرحان اختر کررہے ہیں ۔ 

جب رنبھرکپور اور  قطرینہ کیف لیونگ ری لیشن میں تھے تو اسوقت  عالیہ بھٹ اوررنبھیر کپور نے ایک فلم میں کام کیا تھا ۔جس کے بعد قطرینہ کیف اور رنبھیر کپو ر کی دوستی ختم ہوگئی ۔

جب قطرینہ کیف اور رنبھیر کپور لیونگ ری لیشن میں تھے تو قطرینہ کیف اور عالیہ بھٹ میں بہت دوستی تھی اسی دوران رنبھیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ایک فلم میں کام کیا جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے اور قطرینہ کیف نے رنبھیر کپور کے ساتھ تعلقات کو ختم کردیا ۔ جب رنبھیر کپور اور عالیہ بھٹ کی اچانک شادی کی خبریں سامنے آئیں تو دونوں میں شدید اختلافات ہوگئے  ۔ 

چند ہفتے قبل قطرینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو ایک ٹویٹ کی جس کے جواب میں عالیہ بھٹ نے بھی تھینک یو بول دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان برف پگھل گئی ۔ 

ایک دور ایسا بھی تھا کہ قطرینہ کیف اور پریانکا چوپڑا ہر فیشن شو اور فلمی تقریب میں مدعو ہوتی تھیں اور دونوں کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ شو سٹاپر کے طور پر سامنے آئیں اور یہ دونوں میں یہ رسہ کشی کئی سال تک چلتی رہی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  فلم جی لے ذرا دوسال میں مکمل کی جائے گی ۔ ابھی اس فلم کی باقی کاسٹ فائنل ہونا باقی ہے ۔ 

مزیدخبریں