اسلام آباد میں تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر

11:37 AM, 11 Aug, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں ، اسلام آباد میں گورننس کا نظام بہتر کرنے جا رہے ہیں ، ماضی میں ایک نہیں دو اسلام آباد بنائے ہوئے تھے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک نظام ایک ریگولیٹری کرنے جا رہے ہیں ۔ اسلام آباد کے شہریوں کا حق ہے ان کا یکساں خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قانون کی خلاف ورزیاں کیں ، اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لا رہے ہیں ، غازی بروتھا سے اسلام آباد کو 10 ملین گیلن پانی دیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار پودے لگانے جا رہے ہیں ، عوام مون سون شجر کاری مہم میں حصہ لیں ۔ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹین بلین ٹری منصوبے جیسا کام عام سیاستدان نہیں کرسکتا ، ٹین بلین ٹری منصوبے سے ماحولیاتی تبدیلی آئے گی ۔

مزیدخبریں