لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 9.4 ریکارڈ، 4 مریضوں کی اموات رپورٹ

10:48 AM, 11 Aug, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کی مثبت شرح 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں عالمی وبا کے پازیٹو کیسوں کی شرح 9.4، راولپنڈی میں 16.0، فیصل آباد میں 7.5، ملتان میں 5.1 اور سیالکوٹ میں 6.5 ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,230 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 367,054 ہو گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں 336,687 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 19,113 بتائی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 17 جبکہ لاہور میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے اس موذی وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 11,254 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق گزشتہ روز 19,842 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں سے لاہور میں 544، راولپنڈی میں 286، فیصل آباد میں 71، سیالکوٹ میں 49، ملتان میں 39، رحیم یار خان میں 29، گجرات میں 28، گوجرانوالہ میں 22، بہاولپور میں 18، ساہیوال میں 16، ڈی جی خان میں 15، سرگودھا میں 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14، چکوال میں 11، خانیوال 9، شیخوپورہ میں 8، وہاڑی میں 7، جھنگ، اوکاڑہ میں 6، لودھراں اور ننکانہ میں 5 پانچ، اٹک اور جہلم میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں