مریم نواز پی ڈی ایم کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوںگی

09:02 AM, 11 Aug, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے باعث پی ڈی ایم کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گی ۔

مریم نواز کی پی ڈی ایم میں شرکت بارے شریف برادران کی بات چیت میں یہ موضوع زیر بحث نہیں آیا ، مریم نواز کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق مکمل آرام کر رہی ہیں ۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہو گا ، ن لیگ کے صدر شہباز شریف وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے ، میاں نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

اس کے علاوہ محمود خان اچکزئی ، آفتاب شیر پاؤ اور اویس نورانی سمیت دیگر اپوزیشن رہنما اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے سے متعلق حکمت عملی پر غور کریں گے ۔

اجلاس میں سیاسی حکمت عملی کے علاوہ خطہ کی موجودہ صورتحال ، پڑوسی ممالک سے تعلقات اور بالخصوص افغان تنازعے سے متعلق متفقہ پالیسی اپنانے پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر الیکشن اور سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے نتائج سے متعلق بھی غور ہوگا ۔

مزیدخبریں