نئی دہلی: انڈیا میں ایک پیٹرول پمپ مالک نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک ایسی پیشکش کا آغاز کیا ہے جس سے ان کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشکش کرنے والے دریا دل پیٹرول پمپ کا مالک کا نام ایوب پٹھان ہے۔ موصوف کا تعلق ریاست گجرات کے شہر بھروچ سے ہے۔ اپنی اس انوکھی سکیم کی وجہ سے وہ راتوں رات انڈیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں۔
ایوب پٹھان کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا اعلان انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلوں میں انڈیا کیلئے سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی کامیابی کی خوشی میں کیا ہے۔
Gujarat | Ayuub Pathan, a petrol pump owner in Bharuch, offers free petrol, up to Rs 501, to people who share their names with Olympic gold medallist Neeraj Chopra.
— ANI (@ANI) August 9, 2021
"It is our 2-day scheme to honour him. We're entertaining all valid ID Card-holding namesakes of Chopra," he said. pic.twitter.com/PAc43jYw6Q
پیٹرول پمپ مالک ایوب پٹھان نے اعلان کیا ہے کہ جس بھی شہری کے نام کیساتھ ''چوپڑا'' جڑا ہوگا، اسے دو دن تک 500 روپے تک مفت پیٹرول دیا جائے گا۔
اس پیشکش کیلئے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے شرط بہت نرم رکھی گئی ہے، انھیں پیٹرول حاصل کرنے کیلئے صرف شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ نام کی تصدیق کے بعد اسے دو دنوں تک پیٹرول مفت ملے گا۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ حالیہ ٹوکیو اولمپکس میں انڈیا کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے جولین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔