رانا انجم یعقوب قتل کیس، انصاف کی عدم فراہمی پر ورثا کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج

07:14 AM, 11 Aug, 2021

لاہور: رانا انجم یعقوب قتل کیس میں انصاف کی عدم فراہمی کے باعث مقتول کے ورثا نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ رانا انجم یعقوب کو 16 جون 2021ء کو ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ آج اس کے خاوند کے قتل کو تقریباً دو ماہ ہونے کو ہیں لیکن پولیس حکومتی کرسچن وزرا کی مداخلت کی وجہ سے انویسٹی گیشن مکمل نہیں کر پا رہی جس کی وجہ سے ملزمان، شوکت فضل، عمران فضل، شبیر یونس، ریحان مسیح کی ضمانتوں میں بار بار توسیع ہو رہی ہے۔

لواحقین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پُرزور اپیل کی ہے اس کیس میں اہم شخصیات کی مداخلت بند کروا کر غیر جانبدار کی جائے انویسٹی گیشن اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں