لارڈز: انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا، دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 251 رنز سے شکست دی تھی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم بھی دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ایشز ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست، چوتھا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔