میکسیکو،صارفین کو بینکوں کے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری میں مشکلات،دکانداروں کا نقد ادائیگی کا مطالبہ

02:02 PM, 11 Aug, 2019


میکسیکو سٹی : جنوبی امریکی ملک میکسیکو میں صارفین کو بڑے بینکوں کے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دارالحکومت کے کئی دکانداروں نے ان سے نقد ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب صارفین کو سٹورز سے خریدی گئی اشیاءکی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ملک کے چند بڑے بینکوں کے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز کے ذریعے رقم کی منتقلی ناممکن ہوگئی تھی، ایسے میں تنگ آکر درالحکومت کے چند کاروباری اداروں اور دکانداروں نے صارفین سے نقد رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

صارفین کو جن بینکوں کے کارڈز کے ذریعے دکانداروں کو ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ان میں میکسیکن بینک بنورٹے، برطانیہ کے ایچ ایس بی سی اور سپین کے سنتاندر بینک کے کارڈز شامل ہیں۔ ان بینکوں کی جانب سے ایک بیان میں کی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ اس کمپنی کے ساتھ تھا جو کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے عمل کا پراسس کررہی تھی۔

مزیدخبریں