ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریا میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے۔ گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام نے مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاری اور صبح نماز فجر کے بعد منی لوٹ گئے، حجاج کرام آج منیٰ میں شیطان کو کنکریاں ماریں گے، یہ عمل تین روز تک جاری رہتا ہے۔ حجاج کرام کی جانب سے جانور قربان کیے جارہے ہیں اور سرمنڈوا کر خانہ کعبہ میں طواف ہو رہے ہیں۔