بھارتی خواتین خود کو مودی کے انڈیا میں محفوظ نہیں سمجھتیں: رانی مکھرجی

11:52 AM, 11 Aug, 2019

 بالی وڈ اسٹار رانی مکھرجی ، مودی سرکار پر برس پڑیں، کہا مودی کے اقتدار میں آ نے کے بعد بھارت بچوں کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ زیادتی کے واقعات بھارت میں پیش آرہے ہیں۔ بھارتی خواتین خود کو مودی کے انڈیا میں محفوظ نہیں سمجھتیں، یہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہندوؤں کے کیساتھ ساتھ غیر ملکی اور مسلم خواتیں کی بھی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ اس حوالے سے خواتیں کئی بار ملک گیر احتجاج کر چکی ہیں لیکن حکومت اُن کے تحافظ کیلئے کچھ کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں