سپریئرگروپ نے پاکستانیو کو جشن آزادی کا بڑا تحفہ دے دیا، معاشی انقلاب کی عملی کاوش

10:32 PM, 11 Aug, 2018

لاہور :ایکسپو سنٹر میں سپرئیر گروپ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ،جی ہاں سپرئیر گروپ کی جانب سے سپیرئیر انٹر پرینوریل 2018 کا میلہ سجا یا گیا ،تقریب میں لاہور بھر سے 200سے زائدبزنس مینز کو مدعو کیا گیا۔


 چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ چوہدری عبد الرحمٰن نے اپنے میں خطاب میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیاانکا کہناتھا، سپیرئیر کے طلبہ نے بتا دیا کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر سپیرئیر بنانا چاہتے ہیں ،چیئرپرسن ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر محمد نظام الدین نے بھی سپیرئیر انٹر پرینوریل 2018میں خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیئے:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید
 
 
ریکٹر سپرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل پاکستان کو اقتصادی طور پر آگے لے جاسکتی ہے،ایم ڈی سپریئر گروپ چوہدری عبدالخالق نے بھی طلباکی کاوشوں کو سراہا، تقریب میں سٹی آف آسٹس سے اسٹرٹیجک مارکیٹنگ کمیونیکشن علیشیا ڈین ، سابق وزیر ملائیشئین ہائر ایجوکیشن دتو ادریس نے بھی خطاب کیا ۔

ایکسپو سینٹر میں 200سے زائد اسٹالز سجائے گئے، طلبہ کے منفرد ڈیزائن دیکھ کر شرکاءخوب محظو ظ ہوئے اور ان کی کوششوں کو خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیئے:سعودی عرب سٹاک میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 25 ارب ریال کا نقصان
 
 

بجلی کے بہران پر قابو پانے کے لئے سپرئیر انٹرپرنیورل ایکسپو 2018 میں 5 طلبا کے گروپ کے منفرد آئیڈیے نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے،اب نہر ہو یا گھر میں پانی جمع کرنے کا ٹینک صرف ایک ٹربائن لگا کر بجلی پیدا کی جا سکے گی۔سپرئیر انٹر پرنیوریل ایکسپو 2018 کا میلہ بروٹ نے لوٹ لیا۔نوجوانوں کا کہنا تھا یہ پلیٹ فارم ہمارے لئے اور پاکستان کیلئے ایک زبردست اور سنہری موقع ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

شرکا ءکا کہنا تھا کہ سپرئیر کی جانب سے نوجوانوں کے لئے پلیٹ فارم قابل تحسین ہے ، امید ہے کہ یہ موقع پاکستان کو حقیقی معنوں میں خود مختار ریاست بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں