کراچی:عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس کوئی پہلی مرتبہ نہیں جا رہے نہ ہی اس سے کوئی قیامت آئے گی ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں تیسری مرتبہ اپنا ہدف حاصل کیا ہے۔
مزید پڑھیئے:وزیراعظم ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا غیرحتمی شیڈول جاری
انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی پیشگوئی کر دی تھی کہ نواز شریف جیل میں ہوں گے اور نواز شریف 100 سے زائد نشستیں جیتیں گے ، اقتدار میں آ کر عمران خان 25 لاکھ ملازمتیں دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس فیل ہونے کی گنجائش نہیں ، بیس سے پچیس لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی ، عمران خان درست فیصلے کر رہے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری بھی کوشش ہے کہ نئی حکومت کامیاب ہو ، ہم محنت کریں گے اور اس ملک کو کچھ دے کر جائیں گے۔
مزید پڑھیئے:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہا تحریک انصاف کے پاس ناکامی کی گنجائش نہیں اور میری بھی پوری کوشش ہے کہ عمران خان کی حکومت کامیاب ہو ، نئی حکومت الیکشن میں ہونے والی مبینہ تھاندلی پر کمیشن بنانے کیلئے تیار ہے۔