اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
بنی گالا میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز اور گورنرزہاؤسز کے اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے اور وزیراعظم ایوان کوجوابدہ ہوں گے۔ عمران خان خود ایوان کو ایک گھنٹے کے لیے جواب دیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے
فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی سپیکرکاعہدہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہے گا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلیے ہیں، صبح تک حتمی نام کا اعلان کر دیںگے ،کل صبح تک ڈپٹی سپیکرکے لیے نام فائنل کردیا جائے گا،وزیراعظم کے انتخاب میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور خورشید شاہ کو بھی تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں