اسلام آباد:نومنتخب ارکان کی حلف برداری ، وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا غیرحتمی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے نومنتخب اراکین کے حلف برداری ، وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا غیرحتمی شیڈول تیار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرینگے:فواد چودھری
شیڈول کے مطابق 13 اگست کو نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جبکہ پندرہ اگست کو سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے 14 اگست کو کاغذات نامزدگی دن 12 بجے تک جمع ہوں گے ، وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا ، عمران خان 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے:ملک میں اقلیتوں سے متعلق قائداعظم کا نظریہ نافذ کرینگے:عمران خان
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس13 اگست کو طلب کیا گیا ہے ، سندھ اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے اجلاس بھی 13 اگست کو طلب کیے گئے ہیں ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو بلایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آ گئی تھی جس نے آزادی امیدوار اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کر لیے ہیں۔