سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

06:18 PM, 11 Aug, 2018

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر ان دنوں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز سیریز میں مصروف ہیں، لہذا وہ 18 اگست کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے
   

 بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے اس حوالے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ سنیل گواسکر کا کہنا ہے بطور کرکٹر عمران خان کئی دفعہ بھارت آئے اور وہ بہت سے معاملات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، امید ہے عمران خان پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کپل دیو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کر دی
   

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا، ان میں سابق بھارٹی کرکٹرز کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل تھے۔ عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں