اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس کو سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اصغر خان کیس کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں جبکہ بینچ کی سربراہی خود چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کریں گے۔عدالت عظمیٰ نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار
چیف جسٹس نے اصغر خان کیس کے تمام فریقین، ڈی جی ایف آئی اے اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اگست کو مقرر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ مئی 2018 میں سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ عدالت نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار اعلیٰ سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں