نیب نے میاں منشاءکو منی لانڈرنگ کیس میں 17 اگست کو طلب کرلیا

02:50 PM, 11 Aug, 2018

لاہور:پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت میاں منشاءکے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب ) نے انہیں 17 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار

تفصیلات کے مطابق کیس کیلئے نیب کی تین رکنی ٹیم میاں منشا سے 95 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے 17 اگست کو طلب کرے گی ۔خیال رہے کہ میاں منشانے 95 ملین ڈالرلندن منتقل کئے اور ہوٹل خریدا تھا،نیب اس حوالے سے میاں منشا سے تحقیقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی

اس سے بھی پہلے بھی قومی احتساب بیورو نے میاں منشا کو طلب کیا تھا تاہم وہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں