پشاور:پاکستان تحریک انصاف کا چائے والے ایم این اے کروڑ پتی نکلا۔
یہ بھی پڑھیں:خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار
ذرائع کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم این اے گل ظفر خان نے الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ سے زیادہ اثاثے ظاہر کئے،گل ظفر خان کے اثاثوں میں ایک کروڑ کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ کے 2 گھر اور زرعی زمین بھی شامل۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی
نومنتخب ایم این اے کے اثاثوں میں ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی، 10تولے سونا بھی شامل ہے جبکہ بینک اکاؤ نٹ میں 20 لاکھ نقد روپے اور 10لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔گل ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہے اور ان کے کل اثاثے 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے کے ہیں۔
خیال رہے کہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہے جب کہ ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپرئیر گروپ آف کالجز کا مقصد بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان
واضح رہے کہ گل ظفر خان کی سوشل میڈیا پر چائے بناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے یہ تاثر عام ہوا تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا ظفر علی خان ایک چائے والا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں