کوئٹہ: دالبندین کے قریب بس پر خود کش حملہ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ: دالبندین کے قریب بس پر خود کش حملہ، 6 افراد زخمی
کیپشن: زخمیوں کو فور طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں بس کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد سیندک منصوبے کے ملازمین ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق سیندک منصوبے میں کام کرنے والے ملازمین کی بس جیسے ہی دالبندین ائیرپورٹ پہنچی۔خود کش حملہ آور نے گاڑی بس سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں بس کے ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

 مزید پڑھیں: گلگت: کارگاہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید
 

کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی نے  بتایا کہ دھماکا بس سے کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے ملازمین زخمی ہوئے۔

دھماکے کی شدت سے ائیر پورٹ کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فور طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تحقیقات سکیورٹی ادارے کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں