ائیر پورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

ائیر پورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا جس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ائر لائنز ڈاٹ نیٹ

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے کی 'چوری' کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

امریکی لڑاکا طیارے ایف 15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والے طیارے کا تعاقب شروع کیا تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں: گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی مدد پر تیار ہیں : یورپی یونین

اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا 'ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا جس میں کوئی مسافر نہیں تھا جو گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔'

تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئر لائنز کا تھا اور ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا 'ہم طیارہ اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا'۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں