لاہور: پنجاب بھر میں گرمی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے سرکاری اسکول کھل گئے ہیں۔ اسکولوں میں بچوں کی حاضری پہلے دن کم رہی اور کچھ بچے بوجھل قدموں کے ساتھ اور کچھ خوشی خوشی اسکول پہنچے۔
سندھ، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے نجی و سرکاری اسکول تو یکم اگست سے کھل گئے تھے البتہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں گزشتہ روز ختم ہوئی ہیں اور تعلیمی اداروں میں آج سے پڑھائی شروع ہو رہی ہے۔
چھٹیوں میں دیر سے اٹھنے والے بچے اور والدین صبح صبح اٹھ گئے جبکہ موج مستیاں ختم ہو گئیں۔ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے بعد بچے آج سکول جانے کے لیے کافی پرجوش نظر آئے۔
مزید پڑھیں: بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی
علی الصبح بچے وینوں، ذاتی گاڑیوں کے ذریعے اور پیدل بھی اپنے اسکولوں کی جانب گامزن نظر آئے تاہم پہلا دن ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعداد معمول سے کم نظر آئی۔
بچوں نے دورانِ تعطیلات دیا گیا ہوم ورک بھی مکمل کیا اور والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے چھٹیوں میں خوب ادھم مچایا لیکن اب صرف پڑھائی پر توجہ دینا ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں