گلگت: کارگاہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 اہلکار شہید

09:41 AM, 11 Aug, 2018

گلگت: گلگت بلتستان میں کارگاہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں دیامر میں دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں کو جلانے کے واقعے کے بعد سیشن جج ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ اس حملے میں محوظ رہے۔ 4 اگست کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے دیامر اور چلاس میں دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقع پر ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

گلگت بلتستان حکومت نے انتظامیہ کو خاکستر ہونے والے اسکولوں کو 15 روز میں تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں