گوجرانوالہ ، سیاسی مخالفین کی فائرنگ سے کونسلر جاں بحق

09:15 AM, 11 Aug, 2018

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں سیاسی مخالفین نے فائرنگ کر کے کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہر کو قتل کر دیا۔ ایس پی سٹی بہرام خان کے مطابق علاقہ کھیالی کے جنرل کونسلر افضل مہرو پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے افضل مہرو جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے دوسری شادی کر لی

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی گروپوں میں الیکشن کے دنوں میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔ فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں