لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، لوٹ مار، پولیس مقابلوں اور دہشتگردی کے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈوکری پولیس نے وہنی روڈ سے مطلوب ملزم دولت جونیجو کو جی تھری رائفل اور گولیوں سمیت، گلن جونیجو کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، راحب جونیجو کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، الطاف جونیجو کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت، گلزار جونیجو کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت، سجاد کھوسو کو پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کیا۔
باقران پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان نادر ابڑو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دلبر ابڑو کو پسٹل اور گولیوں جبکہ قمبر ابڑو اور رستم ابڑو کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کی ہیں۔
علاوہ ازیں تھانہ بقاپور پولیس نے مطلوب ملزم شریف شیخ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، اللہ آباد پولیس نے ملزم سجاد سولنگی کو جبکہ نوڈیرو پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان اوشاق کھوکھر اور علی حیدر شر کو گرفتار کر لیا۔